ریاض،22؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) مملکت سعودی عرب نے برطانیہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے تناظر میں اپنی ملکی سرحدوں کو ایک ہفتے کیلئے بند کرکے بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے -
سرکاری سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے میڈیکل کے داخلی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے -ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پابندی کو مزید ایک ہفتہ کیلئے بڑھایا جاسکتا ہے -ایس پی اے کے مطابق وہ تمام افراد جو یورپی ممالک کے ساتھ دوسرے ممالک سے بھی سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں کورونا وائرس کی ایک نئی لہر چل رہی ہے-
کو دو ہفتوں تک گھر پر آئیسو لیشن میں رہنا پڑے گا اور جن لوگوں نے گزشتہ تین مہینوں میں ان ممالک کا دورہ کیا ہے ان کو کورونا ٹسٹ سے گزرنا ہے -